آزاد حکومت بجٹ اور قدرتی وسائل کا درست استعمال کرے تو خطے کی تقدیر بدل سکتی ہے، محمود الحسن چودھری

جمعرات 23 جنوری 2014 16:11

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر بجٹ اورقدرتی وسائل کا درست استعمال کرے تو تمام مسائل حل ہو سکتیں ہیں،متحدہ عرب امارات 1971میں آزاد ہوا بہترین حکمت عملی اور پلاننگ سے دنیا میں اپنانام پیدا کر کے تجارتی منڈی بنا دیا گیا، پوری دنیا کی عالمی منڈی اور تجارتی مراکز وہاں موجود ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ متحدہ عرب امارات کے بعد مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بے پناہ قدرتی وسائل موجود ہیں،دیانتدار قیادت کے نہ ہونے کی وجہ سے مسائل حل نہیں ہو سکے،نوجوان میرٹ کے قتل عام کی وجہ سے مایوس ہو چکے ہیں ،روایتی پارٹیاں نوجوانوں کے مسائل سے بے خبر اپنے ہی جیالوں متالوں کو نوازے میں مصروف ہیں،جس کی وجہ سے تعمیر و ترقی کا عمل مکمل رکا ہوا ہے،اقتدار کے پجاری اپنی جماعتوں میں گرو بندی کر کے نوجوانون کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ نئی نسل کی سیاسی تربیت نہیں کی جا رہی جس سے وہ فکری انتشار میں مبتلا ہو چکے ہیں،قلب و ذہن کی ہم آہنگی سے نوجوانوں میں ملی جذبہ پیدا ہو گا،انہوں نے کہا کہ نوجوان بیرون ملک جا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر مل کو زر مبادلہ بھیج رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ جب تک اس آزاد خطے میں دیانتدار اور مخلص قیادت نہیں آئے گی اس وقت تک مسائل حل نہیں ہو سکیں گے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر اللہ کی بندگی اور اطاعت اختیار کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے جب تک اسلام کا عادلانہ اور منصفانہ نظام نافذ نہیں ہو جاتا اس وقت مسائل حل نہیں ہو ں گے۔

متعلقہ عنوان :