بلوچ ضمنی انتخاب ، سردارعتیق کے دورہ کے بعد حالات تبدیل، اعوان برادری متحد ، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کو مشکلات کا سامنا

جمعرات 23 جنوری 2014 16:13

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء)بلوچ کے ضمنی انتخاب ، سردارعتیق کے دورہ کے بعد حالات یکسرتبدیل ، پہلی باراعوان برادری متحد ، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کیلئے مشکلات ، معروف روحانی شخصیت پیرعلاؤالدین صدیقی نے بھی اپنے مریدوں کوملک فاروق انقلابی کی حمایت کرنے کی ہدایات کردیں تفصیلات کے مطابق اختر حسین ربانی کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پرضمنی انتخاب ، 22فروری کوہونگے اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں نے الیکشن مہم کی ابتداء کردی ہے صدرمسلم کانفرنس سردارعتیق احمدخان کے دورہ بلوچ کے بعد حلقہ میں سیاسی صورتحال یکسرتبدیل ہوگئی ہے حلقہ بھرمیں اعوان برادری پہلی بارمتحد ہوکر مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کوشکست سے دوچار کرنے کے لئے میدان میں آگئی دوسری طرف حلقہ کی معروف روحانی شخصیت پیرعلاؤالدین صدیقی نے بھی اپنے جملہ مریدان کوہدایت کی ہے کہ ملک فاروق انقلابی کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے ہوئے فاروق انقلابی کوکامیاب بنایاجائے ان حالات میں آزادکشمیر کی حکمران جماعت اورمسلم لیگ ن کواس انتخابی دنگل میں شکست ہوتی نظرآرہی ہے البتہ حتمی فیصلہ حلقہ کے عوام 22فروری کوووٹ کی پرچی کے ذریعے کریں گے ۔