پانی چوری کی روک تھام اور آبیانہ کی وصولی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے مربوط بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنایا جائیگا ‘ ملک حسن اقبال
جمعرات 23 جنوری 2014 16:13
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) سیکرٹری آبپاشی پنجاب و مینجنگڈائریکٹر پیڈا ملک حسن اقبال نے کہاہے کہ پانی چوری کی روک تھام اور آبیانہ کی وصولی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے مربوط بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا تا کہ نظام آبپاشی سے صوبہ بھر کے کسانوں کو یکساں طور پر مستفید کیا جا سکے۔ یہ بات انہوں نے بطور مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی (پیڈا) اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد جنرل مینجرز کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔
اس موقع پر جنرل مینجر (ٹی ایم) پیڈا افضل انجم طور کی جانب سے انہیں پیڈا کی سرگرمیوں اور مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس میں جنرل مینجر (آپریشن) محبت خان اور جنرل مینجر (فنانس) سلیم ملک نے بھی شرکت کی۔(جاری ہے)
ایم ڈی پیڈا کو بتایا گیا کہ نظام آبپاشی میں ادارہ جاتی اصلاحات پروگرام کے تحت پانچ کینال کمانڈز پر ایریا واٹر بورڈز قائم کر کے کسان تنظیموں کو نہری انتظام و انصرام میں شامل کر لیا گیا ہے۔
یہ کسان تنظیمیں قواعد و ضوابط کی روشنی میں ٹیلوں تک نہری پانی کی ترسیل ، آبیانہ کی وصولی اور تعمیر و مرمت کے کاموں کے علاوہ بھل صفائی میں بھی اپنا عملی کردار ادا کر رہی ہیں۔ جنرل مینجر پیڈا نے مزید بتایا کہ کسان تنظیموں کو نہری انتظامیہ میں شامل کرنے سے قبل ریوینیو، ٹیکنیکل اور انتظامی پہلووٴں پر عملی تربیت دی جا تی ہے تا کہ وہ بہتر انداز میں کسانوں برادری کی خدمت کر سکیں ۔انہوں نے بتایا کہ کسان تنظیموں کی تشکیل بذریعہ الیکشن شفاف طریقے سے عمل میں لائی جاتی ہے۔ ایم ڈی پیڈا نے اس امر کا اظہار کیا کہ نظام آبپاشی کے اصل مستفیدگان کسان ہیں لہذا اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ مساویانہ بنیادوں پر نہری پانی کی منصفانہ تقسیم ہو سکے اور آبیانہ کی وصولی کا نظام کسان تنظیموں کی مدد سے بہتر بنایا جائے تا کہ نہروں کی تعمیر و مرمت کے لئے مناسب فنڈز دستیاب ہو سکیں ۔ انہوں نے پیڈا کے افسران کو ہدایت کی کہ سانجھے نہری نظام کی بہتری کے لئے اپنی سفارشات پیش کریں تا کہ موزوں حکمت عملی تشکیل دی جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.