بین الاقوامی ایکٹرز اپنی لڑائی کوئٹہ میں لڑ رہے ہیں ، وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک
جمعرات 23 جنوری 2014 17:03
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) بلوچستان کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا ہے کہ بلوچستان کے فرقہ وارانہ واقعات میں بین الاقوامی ایکٹرز ملوث ہیں جو اپنی لڑائی کوئٹہ میں لڑ رہے ہیں ۔
(جاری ہے)
ایک انٹرویو میں ڈاکٹر عبد المالک نے کہاکہ ہم دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں اور اس علاقے میں استحکام کے خواہاں ہیں اْنھوں نے مشورہ دیا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان، بھارت، افغانستان اور ایران کو ایک مشترکہ حکمت عملی وضع کرنی چاہیے ورنہ سارے ممالک اس میں مزید الجھتے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس علاقائی تنازع سے باہر نکل آئیں جِس کیلئے ان کے جہادی پالیسی کا از سر نو جائزہ لینا ہوگا تاہم اْنھوں نے اِس کی وضاحت نہیں کی۔ڈاکٹر عبد المالک نے کہاکہ یہ معاملہ بہت پیچیدہ ہے جس سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت، وفاقی حکومت کی مدد سے، کوششیں کر رہی ہے۔انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مسائل کو کامیابی سے حل کرلیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.