عازمین حج کے کوٹے کا اعلان خوش آئندہے ،حافظ شفیق کاشف

جمعرات 23 جنوری 2014 17:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) پاکستان حج و عمرہ آرگنائررز ایسوی ایشن اور ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مرکزی راہنما حافظ شفیق کاشف نے پاکستان اور سعودی عرب کی وزرات مذہبی امور کے درمیان اس سال کے حج انتظامی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین میں تاریخ کی سب سے بڑی توسیع کے باوجود سعودی حکومت کی طرف سے پاکستان کے لیے ایک لاکھ تر تالیس ہزار عازمین حج کے کوٹے کا اعلان خوش آئندہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے اس معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا ہے جس کے مطابق 57000سرکاری حج سکیم اور 86000ہزار پرائیویٹ حج سکیم تحت عازمین فریضہ حج ادا کریں گے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت رواں ماہ پالیسی کی منظور ی دے کر دونوں سکیموں کی درخواستیں وصول کرے تاکہ سعودی عرب میں حرمین شریفین کے قریب معیاری رہائش گاہیں حاصل کر لی جائیں شفیق کاشف نے کہا کہ سرکاری حج سکیم کی مختلف درجہ بندیاں ختم کرکے ایک ہی درجہ کی سہولتیں تما م سرکاری عازمین کو دینے کا اعلان بھی اطمینان بخش ہے کیوں کہ سعودی عر ب میں اضافی سہولتوں کے لیے پرائیویٹ حج سکیم موجود ہے جس میں بین الاقوامی معیار کی تمام سروسز موجود ہیں لہذا سرکاری اسکیم سے محدود وسائل رکھنے والے عازمین حج استفادہ کرسکیں گے یاد رہے کہ اس سال حج 3اکتوبر برو ز جمعہ المبارک کو ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :