پرویز مشرف کی میڈکل رپورٹ تیار ،عدالت میں پیش کی جائیگی

جمعرات 23 جنوری 2014 17:18

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) اے ایف آئی سی کے میڈیکل بورڈ نے پرویز مشرف کی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کے لئے تیار کر لی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ایف آئی سی کے ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پرویز مشرف کو ڈسچارج کرنے کے معاملہ پرغور نہیں کیا گیا،میڈیکل بورڈ نے عدالت میں پیش کرنے کیلئے پرویز مشرف کی رپورٹ تیار کر لی ، آج شام دوبارہ اجلاس ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر24 جنوری تک رپورٹ طلب کی ہے۔

متعلقہ عنوان :