کویت میں پولیس اہلکاروں کے داڑھی رکھنے پرپابندی عائد، داڑھی رکھنے سے منع کرنے کا مقصد پولیس کی ہیبت اور خوف برقرار رکھنا ہے،وزارت داخلہ

جمعرات 23 جنوری 2014 18:58

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) کویت میں پیشگی اجازت کے بغیر پولیس کے داڑھی رکھنے پر پابندی عائد کردی گئی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کو کویت کی وزارت داخلہ نے پولیس حکام کے لیے ایک نیا ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے انہیں پیشگی اجازت کے بغیر داڑھی رکھنے سے منع کر دیا ۔کویتی سیکرٹری داخلہ سلیمان الفہد نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس اہلکاروں کو داڑھی رکھنے سے منع کرنے کا مقصد پولیس کی ہیبت اور خوف برقرار رکھنا ہے۔

(جاری ہے)

داڑھی رکھنے پر پابندی کے ساتھ ساتھ عجیب وغریب اسٹائل میں بالوں کی کٹنگ، "جِل" اور کریموں وغیرہ کے استعمال پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔سیکرٹری داخلہ نے کہاکہ پولیس کے لیے نیا ضابطہ اخلاق اہلکاروں کی جانب سے اپنے فوجی گیٹ اپ اختیار کرنے میں لاپرواہی برتنے پر کیا گیا ہے۔ حال ہی میں معلوم ہوا تھا کہ پولیس اہلکار اپنے یونیفارم سے ملتے جلتے کپڑے پہن کر ڈیوٹی دیتے ہیں۔اوروہ اپنے چہرے کی صفائی اور دیگر امور میں بھی لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے پائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :