عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری مرکزتباہ کرنے کا وعدہ نہیں کیا،ایران ،امریکہ، ایران کو دی جان والی مراعات کو غیر اہم ظاہر کرنے کی کوشش کررہا ہے، وزیرخارجہ

جمعرات 23 جنوری 2014 18:58

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران نے عالمی طاقتوں کے ساتھ معاہدے میں اپنا کوئی بھی جوہری مرکز تباہ کرنے کا وعدہ نہیں کیا ،جمعرات کو برطانوی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہاکہ ٹرمینولوجی کی اصطلاح کہ جسے امریکہ جوہری سمجھوتے کے تناظر میں استعمال کررہا ہے، فریقین کے درمیان طے پانے والے جنیوا کے جوہری سمجھوتے کے متن سے بالکل مختلف ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ، طے پانے والے سمجھوتے کی بالکل غلط تشریح کررہا ہے جو اس کی غلط فہطی کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جنیوا کے جوہری سمجھوتے کے دائرے میں ایران کو مراعات دیئے جانے بارے میں حکومت امریکہ کے طرز وضاحت کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاس، ایران کو دی جان والی مراعات کو غیر اہم ظاہر کرنے کی کوشش کررہا ہے اور اس کے مقابلے میں ان وعدوں کو، جو ایران نے جوابی طور پر کئے ہیں، بہت زیادہ بڑھ چڑھا کر پیش کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :