افریقی سربراہی کانفرنس، دعوت نہ دینے پر مصرکا امریکہ سے اظہارناراضی، فیصلہ غلطی اور دانشمندی سے ہٹا ہواہے،امریکہ پر حیرت ہوئی ہے ،ترجمان وزارت داخلہ

جمعرات 23 جنوری 2014 18:59

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) مصر نے افریقی ممالک کی سربراہی کانفرنس کے لیے دعوت نہ دیئے جانے پر امریکہ پر اظہارحیرت کیاہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کو مصری وزارت خارجہ کے ترجمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی فیصلے کو ایک غلطی اور دانشمندی سے ہٹا ہوا قرار دیا،انہوں نے کہاکہ مصر کو دعوت نہ دینے پر مصر کو امریکہ پر حیرت بھی ہے اوراس پر تشویش بھی ہے ،واضح رہے امریکا نے منتخب صدر کی برطرفی پر بھی تحفظات ظاہر کیے تھے اور اکتوبر 2013 کے دوران مصر کی فوجی امداد کا کچھ حصہ روک لیا تھا۔

(جاری ہے)

حتی کہ گزشتہ ہفتے فوجی سرپرستی میں قائم عبوری حکومت نے نئے دستور کی منظوری کیلیے ریفنڈم کرایا تو بھی امریکا نے خوشی کا اظہار نہیں کیا ہے بلکہ امریکی ترجمان نے اس پر عدم اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایسی عوامی رائے کا اظہار نہیں ہے جو جمہوریت کا احاطہ کرتی ہو۔

متعلقہ عنوان :