نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ایک سال پہلے بچھائی لگائی جانیوالی بلیو ٹرف تباہی کا شکار ہوگئی،ببلز پڑنے کے باعث کھلاڑیوں نے پریکٹس کرنا بھی چھوڑ دی ،ٹھیکیدار کو ستر فیصد ادائیگی نہیں کی گئی ‘ حکام
جمعرات 23 جنوری 2014 19:01
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) دنیائے ہاکی کے سب سے بڑے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ایک سال پہلے بچھائی جانے والی بلیو ٹرف تباہی کا شکار ہوگئی،ببلز پڑنے کے باعث کھلاڑیوں نے ٹرف پر پریکٹس کرنا بھی چھوڑ دیا۔
(جاری ہے)
لندن اولمپکس 2012ء کی تیاری کیلئے پنجاب حکومت نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں بلیو ٹرف بچھانے کے احکامات دیئے تھے،،ٹرف کی تنصیب اولمپکس گزرنے کے بعد مکمل ہوئی تھی، بلیو ٹرف لگنے سے اسٹیڈیم کو چار چاند تو لگ گئے لیکن ٹرف کھیلنے کے کام نہ آئی کیونکہ ٹرف پر ببلز پڑنے کی وجہ سے کھلاڑیوں نے پریکٹس کرنا بھی چھوڑ دیا ہے ۔
اسٹیڈیم میں بلیو ٹرف کی تنصیب کی ذمہ داری اسپورٹس بورڈ پنجاب کی تھی،بورڈ حکام کے مطابق ٹرف کی درست تنصیب نہ ہونے کی بنا ء پر ٹھیکیدار کو 70فیصد ادائیگی نہیں کی گئی۔ بلیو ٹرف کی تنصیب پر تین کروڑ تیس لاکھ روپے کی لاگت آئی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند
-
یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.