امریکہ کی قبائل اورفورسزکے درمیان تعاون کی حمایت، مددکی پیش کش، وائٹ ہاوس القاعدہ کیخلاف صوبہ انبار کے شہروں فلوجہ اور رمادی میں عراق کی مدد کرنا چاہتا ہے،اوباما

جمعرات 23 جنوری 2014 19:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) امریکی صدربراک اوباما نے عراقی قبائل اورفورسز کے درمیان تعاون کی حمایت کرتے ہوئے خواہش ظاہر کی ہے کہ امریکا القاعدہ کیخلاف صوبہ انبار کے شہروں فلوجہ اور رمادی میں عراق کی مدد کرنا چاہتا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیا کہ جمعرا ت کو امریکی صدر براک اوباما نے عراقی پارلیمنٹ کے سنی سپیکر اسامہ النجفی سے ملاقات میں عراق کے سنی قبائل اور عراقی فورسز کے درمیان مطابقت اور موثر رابطوں کی ضرورت پر زور دیا ،اس موقع پر صدر اوباما نے تمام طبقات کے جائز حقوق کے لیے عراقی قیادت کے درمیان سیاسی عمل کے ذریعے مکالمے کی حوصلہ افزائی کی تاکہ باہمی شکایات کا ازالہ ہو سکے۔

بیان میں کہا گیا کہ وائٹ ہاوس القاعدہ کیخلاف صوبہ انبار کے شہروں فلوجہ اور رمادی میں عراق کی مدد کرنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دونوں طرف سے اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے طاقت کے استعمال کے ساتھ ساتھ بات چیت اور سیاسی اقدامات بھی کیے جائیں۔ملاقات میں صدر اوباما کے علاوہ امریکی نائب صدر جوبائیڈن بھی موجود تھے۔ دونوں امریکی ذمہ داران نے امریکا کی جانب سے القاعدہ کیخلاف قبائل اور فوج کے درمیان تعاون کو بہتر کرنے کیلئے مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔

متعلقہ عنوان :