اے ایف آئی سی کے ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ کا اجلاس ، پرویز مشرف کو ڈسچارج کر نے کے معاملہ پر غور نہیں کیا گیا ،اے ایف آئی سی کے میڈیکل بورڈ نے پرویز مشرف کی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کے لئے تیار کر لی،غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے میڈیکل بورڈ تشکیل دیکر24 جنوری تک رپورٹ طلب کر رکھی ہے

جمعرات 23 جنوری 2014 19:14

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) اے ایف آئی سی کے میڈیکل بورڈ نے پرویز مشرف کی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کے لئے تیار کر لی ہے ذرائع کے مطابق اے ایف آئی سی کے ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پرویز مشرف کو ڈسچارج کرنے کے معاملہ پرغور نہیں کیا گیا،میڈیکل بورڈ نے عدالت میں پیش کرنے کیلئے پرویز مشرف کی رپورٹ تیار کر لی پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر24 جنوری تک رپورٹ طلب کی ہے۔

متعلقہ عنوان :