دشمنوں نے پاکستان کیخلاف اعلان جنگ کردیا ہے، دشمنوں کی شکست کو یقینی بنایا جائیگا‘ وزیر اعظم نواز شریف،ہمارے دشمن اسلام کا لبادہ اوڑھ کو مذہب کو بدنام کر رہے ہیں ،قوم کو برتری دلائیں گے‘ ٹوئٹر پر پیغام

جمعرات 23 جنوری 2014 19:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دشمنوں نے پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے، دشمنوں کی شکست کو یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ جو لوگ ہمارے معصوم لوگوں کو ماررہے ہیں وہ ہمارے دشمن ہیں اور ہمارے دشمن اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مذہب کو بدنام کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دشمنوں نے پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے اور ہم اپنے دشمنوں کی شکست کو یقینی بنا کر قوم کو برتری دلوائیں گے۔