حکومت سندھ نے کراچی میں سندھ پولیس کے تھانوں کی حدود میں تبدیلی کردی ،نئی حدود کے تحت کراچی میں پولیس کو 3 زونز ،7اضلاع اور 14ڈویژن میں تقسیم کیا گیا ہے،نوٹی فکیشن جاری

جمعرات 23 جنوری 2014 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) حکومت سندھ نے کراچی میں سندھ پولیس کے تھانوں کی حدود میں تبدیلی کردی ہے ۔نئی حدود کے تحت کراچی میں پولیس کو 3 زونز ،7اضلاع اور 14ڈویژن میں تقسیم کیا گیا ہے ۔اس ضمن میں نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ساوٴتھ زون میں ساوٴتھ اور سٹی اضلاع ہوں گے ۔ساوٴتھ ضلع کے صدر ڈویژن میں پریڈی اور صدر سب ڈویژن ہوں گے اور ان میں پریڈی ،آرام باغ ،آرٹلری میدان ،صدر اور وومن پولیس اسٹیشن شامل ہوں گے ۔

کلفٹن ڈویژن میں کلفٹن ،فریئر ،درخشاں اور محمود آباد سب ڈویژن ہوں گے اور ان میں کلفٹن ،بوٹ بیسن ،فریئر ،سول لائن ،درخشاں ،گذری ،ڈیفنس اور محمود آبادتھانے شامل ہوں گے ۔سٹی ضلع میں سٹی ،لیاری اور کیماڑی ڈویژن شامل ہوں گے ۔سٹی ڈویژن میں رسالہ ،گارڈن ،عیدگاہ اورکھارادر سب ڈویژن شامل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ان سب ڈویژنوں میں رسالہ ،سٹی کورٹ ،گارڈن ،نبی بخش ،عید گاہ ،نپیئر ،کھارادر اور میٹھادر شامل ہوں گے ۔

لیاری ڈویژن میں بغدادی اور کلاکوٹ سب ڈویژن ہوں گے ۔ان سب ڈویژنوں میں بغدادی ،کلری ،کلاکوٹ اور چاکیواڑہ شامل ہوں گے ۔کیماڑی ڈویژن کیماڑی اور شیرشاہ سب ڈویژن ہوں گے ۔ان سب ڈویژنوں میں جیکسن ،کے پی ٹی ،ڈاکس ،شیرشاہ ،موچکو اور ماڑی پور شامل ہوں گے ۔ایسٹ زون میں ضلع شرقی ،ضلع کورنگی اور ضلع ملیر شامل ہوں گے ۔ضلع شرقی کے گلشن ڈویژن میں گلشن ،شاہراہ فیصل ،نیو ٹاوٴن ،بہادر آباد ،فیروز آباد اور جشمید کوارٹر سب ڈویژن شامل ہوں گے اور ان سب ڈویژنوں میں گلشن اقبال ،مبینہ ٹاوٴن ،شاہراہ فیصل ،گلستان جوہر ،نیو ٹاوٴن،عزیز بھٹی ،پی آئی بی کالونی ،بہادر آباد ،ٹیپوسلطان ،فیروز آباد ،بریگیڈ ،جمشید کوارٹر اور سولجر بازار شامل ہوں گے ۔

ضلع کورنگی میں شاہ فیصل اور لانڈھی ڈویژن شامل ہوں گے ۔شاہ فیصل ڈویژن میں شاہ فیصل اور سعود آباد سب ڈویژن ہوں گے ۔ان میں شاہ فیصل کالونی ،الفلاح ،سعود آباد ،کھوکھراپار اور ماڈل کالونی کے تھانے شامل ہوں گے ۔لانڈھی ڈویژن میں کورنگی اور لانڈھی سب ڈویژن اور ان میں کورنگی ،کورنگی انڈسٹریل ایریا ،زمان ٹاوٴن ،لانڈھی ،عوامی کالونی اور شرافی گوٹھ کے تھانے شامل ہوں گے ۔

ضلع ملیر میں ایئرپورٹ ،گڈاپ اور ملیر ڈویژن شامل ہوں گے ۔ان ڈویژن میں ایئرپورٹ ،سہراب گوٹھ ،میمن گوٹھ ،ملیر سٹی ،قائد آباد اور بن قاسم سب ڈویژن ہوں گے ۔ان سب ڈویژن میں ایئرپورٹ ،ملیر کینٹ ،سچل ،سائٹ سپرہائی وے انڈسٹریل ایریا ،سہراب گوٹھ ،میمن گوٹھ ،گڈاپ سٹی ،ملیر سٹی ،شاہ لطیف ،قائد آباد ،ابراہیم حیدری ،سکھن ،بن قاسم اور اسٹیل ٹاوٴن کے تھانے شامل ہوں گے ۔

ویسٹ زون میں غربی اور وسطی ضلع شامل ہوں گے ۔ضلع غربی میں بلدیہ اور سائٹ ڈویژن ہوں گے ۔بلدیہ ڈویژن میں بلدیہ اور منگھوپیر سب ڈویژن اور ان میں بلدیہ ،سعید آباد ،اتحاد ٹاوٴن ،مدینہ کالونی ،منگھوپیر،سرجانی ٹاوٴن ،گلشن معمار ،سائٹ اے ،سائٹ بی ،پاک کالونی ،اورنگی ٹاوٴن ،پیر آباد ،پاکستان بازار ،مومن آباد اور اقبال مارکیٹ کے تھانے شامل ہوں گے ۔

ضلع وسطی میں لیاقت آباد اور گلبرگ ڈویژن ہوں گے اور ڈویژن میں لیاقت آباد ،گلبرگ ،عزیز آباد ،گلبہار ،ناظم آباد ،نیو کراچی ،شادمان ،نارتھ ناظم آباد ،خواجہ اجمیر نگری اور ایف بی انڈسٹریل ایریا سب ڈویژن ہوں گے اور ان سب ڈویژن میں لیاقت آباد ،شریف آباد ،گلبرگ ،ثمن آباد ،عزیز آباد ،جوہر آباد ،یوسف پلازہ ،گلبہار ،سپر مارکیٹ ،وومن تھانہ ،ناظم آباد ،رضویہ ،نیو کراچی ،بلال کالونی ،نیو کراچی انڈسٹریل ایریا ،شاہراہ نور جہاں ،پاپوش نگر ،حیدری ،سرسید ،خواجہ اجمیر نگری ،فیڈرل بی ایریا انڈسٹریل ایریا اور گبول ٹاوٴن کے تھانے شامل ہوں گے ۔

ساوٴتھ زون میں کے ای ایس سی اور نیب جبکہ ایسٹ زون میں کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ،کے ایم سی /کے ڈی اے ،معدنیات اور خواتین کے خصوصی تھانے شامل ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :