پشاورہائیکورٹ نے ایف سی کے ایک ہزاراہلکاروں کو برطرف کرنے پر کمانڈنٹ ایف سی کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا

جمعرات 23 جنوری 2014 21:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) پشاورہائی کورٹ نے ایف سی کے ایک ہزاراہلکاروں کو برطرف کرنے پر کمانڈنٹ ایف سی کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیاہے ،گزشتہ روز عدالت عالیہ کے کے جسٹس مظہر عالم اور جسٹس یحیی آفریدی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے پولیس کے سابق کمانڈنٹ ایف سی صفوت غیور کے دور میں برطرف کئے جانیوالے ایک ہزار ملازمین کی برطرفی سے متعلق کیس کی سماعت کی اس موقع پر عدالت عالیہ کو بتایا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ نے ان اہلکاروں کی بحالی کے احکامات جاری کردئیے تھے جبکہ سپریم کورٹ نے بھی ان کی بحالی کے احکامات جاری کئے تھے تاہم ان برطرف ایف سی اہلکاروں کو بحال کرنے کے بعد دوبارہ برطرف کردیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

درخواست فضل خالق اور دیگر ایک ہزارایف سی اہلکاروں نے دائر کی تھی ،عدالت نے واضح احکامات کے باوجودایف سی اہلکاروں کی برطرفی پر کمانڈنٹ ایف سی کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

متعلقہ عنوان :