وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملاقات ،ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے وفاقی وزراء کو صوبے میں امن وامان کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا

جمعرات 23 جنوری 2014 21:27

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی جمعرات کی شب وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں اہم ملاقات ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر سانحہ کوئٹہ کے بعد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشیدجمعرات کی شب خصوصی طیارے میں اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچے ایئرپورٹ سے وہ سیدھا کور ہیڈ کوارٹر گئے جہاں انہوں نے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ سے ملاقات کی اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ نے صوبے میں امن وامان کے حوالے سے بریفنگ دی بعد میں وفاقی وزراء وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان‘ آئی جی پولیس صوبائی وزراء سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے وزیراعلیٰ بلوچستان نے وفاقی وزراء کو صوبے میں امن وامان کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی خاص طور پر سانحہ مستونگ کے بعد کوئٹہ اور دیگر اضلاع میں امن وامان کے حوالے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔