خیبر پختوانخواہ میں جیلیں ٹوٹنے کے بعد فرار ہونیوالے ہی دہشتگردی میں ملوث ہیں ‘ رانا ثنا اللہ، پنجاب میں جیلوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ ہے ،حفاظت دیواروں کی نہیں ہوتی بلکہ ان میں بند دہشتگردوں کی کی جاتی ہے، وزیر قانون و بلدیات پنجاب

جمعرات 23 جنوری 2014 21:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) صوبائی وزیر قانون و بلدیات رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ خیبر پختوانخواہ میں جیلیں ٹوٹنے کے بعد فرار ہونے والے ہی حالیہ دہشتگردی میں ملوث ہیں ، پنجاب میں جیلوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ ہے ،حفاظت دیواروں کی نہیں ہوتی بلکہ ان میں بند دہشتگردوں کی کی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ دہشتگردی کی حالیہ کارروائیوں میں وہی لوگ ملوث ہیں جو خیبر پختوانخواہ میں جیلیں ٹوٹنے کے بعد فرار ہوئے لیکن پھر بھی حیرت ہوتی ہے کہ تحریک انصاف اپنی کوتاہی تسلیم کرنے کو تیا رنہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تمام جیلوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور جہاں تک سکیورٹی کی بات ہے تو صرف دیواروں کی حفاظت نہیں ہوتی بلکہ جیلوں کے اندر قید دہشتگردوں کی حفاظت کی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :