حکمرانوں نے طالبان کیخلاف آپریشن کے لیے جواز بنانا ہے تو کھل کر سامنے آئیں‘مولانا سمیع الحق،طاقت کا استعمال بہت کچھ بہا لے جائیگا،حکومت ہوش کے ناخن لے جوش سے کام لیا گیا تو لینے کے دینے پڑ جائینگے،وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کا بیان حقائق کے منافی ہے ،آپریشن میں امریکی منشاء شامل ہے ‘ سربراہ جے یو آئی (س)
جمعرات 23 جنوری 2014 21:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے طالبان کیخلاف آپریشن کے لیے جواز بنانا ہے تو کھل کر سامنے آئیں،مسئلے کا حل آپریشن ہوتا تو آٹھ سال پہلے امن بحال ہو چکا ہوتا طاقت کا استعمال بہت کچھ بہا لے جائے گا،حکومت ہوش کے ناخن لے جوش سے کام لیا گیا تو لینے کے دینے پڑ جائینگے،وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کا بیان حقائق کے منافی ہے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو اور اپنے ایک بیان میں مولانا سمیع الحق نے حکومت کی جانب سے وضاحتی بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے اس وضاحت کے بعد طالبان سے مذاکرات میں حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے اور تو اور خود وزیر اعظم محمد نواز شریف ان سے ملاقات کے بعد ان کی کوئی بھی ٹیلیفون کال لینا گوارہ نہیں کی۔(جاری ہے)
وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم ہاؤس سے کیا ہدایات جاری ہوئیں یہ سب ریکارڈ پر ہیں۔
مولانا سمیع الحق نے واضح کیا کہ حکمرانوں نے آپریشن کے لیے جواز بنانا ہے تو کھل کر سامنے آئیں مسئلے کا حل آپریشن ہوتا تو آٹھ سال پہلے امن بحال ہو چکا ہوتا، طاقت کا استعمال بہت کچھ بہا لے جائے گا۔ حکومت ہوش کے ناخن لے جوش سے کام لیا گیا تو لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔ طالبان کے خلاف آپریشن امریکی ایجنڈے کا حصہ ہے اس ممکنہ آپریشن کا ردعمل بھی ہو گا، طالبان کو کچلنے والوں کے مقاصد سب کے سامنے ہیں۔مولانا سمیع الحق کا مزید کہنا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے وزیراعظم سے ملاقات میں کیا ذمہ داری ملی تمام چیزیں ریکارڈ پرموجود ہیں۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ دوسری جانب سے اسی روز جواب آ گیا تھا لیکن وزیراعظم نوازشریف سے رابطہ کیلئے تین ہفتہ سے ٹیلی فون کررہا ہوں مگر کسی کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ طالبان کے خلاف آپریشن امریکی منشا ء کا حصہ ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.