پشاور ، تبلیغی مرکز میں ہونے والے بم دھماکے کے مزید دو زخمی دم توڑ گئے ،شہداء کی تعداد 10ہوگئی

جمعرات 23 جنوری 2014 21:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) پشاور کے تبلیغی مرکز میں ہونے والے بم دھماکے کے مزید دو زخمی دم توڑ گئے ،شہداء کی تعداد 10ہوگئی ۔ تبلیغی مرکز میں چند دن پہلے مغرب کی نماز کے دوران بم دھماکا ہوا تھا جس میں 8 افراد جاں بحق اور 59 زخمی ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

پشاور کی تحصیل گور گٹھری کے رہائشی اور جامع مسجد کے خطیب قاری ناصر شاہ نیورو سرجری وارڈ میں داخل تھے وہ دم توڑ گئے۔ دھماکے کا ایک اور زخمی وزیر باغ روڈ کا نذر محمد بھی صبح چل بسا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد دس ہو گئی۔ اٹھارہ زخمی اب بھی لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :