سانحہ مستونگ میں جاں بحق ہونے والوں کی تدفین آج ہو گی

جمعہ 24 جنوری 2014 11:35

سانحہ مستونگ میں جاں بحق ہونے والوں کی تدفین آج ہو گی

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء)حکومت اورہزارہ برادری کے کامیاب مذاکرات کےبعدسانحہ مستونگ میں جاں بحق ہونے والوں کی تدفین صبح 10 بجےکی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سانحہ مستونگ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور ہزارہ برادری رہنماؤں نے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید سے کامیاب مذاکرات کے بعد میتوں کی صبح 10 بجے تدفین کا اعلان کیا ہے جبکہ مجلس وحدت مسلمین اورتحفظ عزاداری کونسل نےبھی ملک بھر سے دھرنےختم کرنے کااعلان کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ 4 روز قبل مستونگ میں زائرین کی بس پر حملےمیں جاں بحق ہونیوالے 28 افراد کےلواحقین اپنے پیاروں کی میتیں کوئٹہ کے علمدارروڈ پررکھ کراحتجاج کررہےتھےجن کا مطالبہ تھا کہ جب تک حملہ آوروں کیخلاف ٹاگٹڈ آپریشن نہیں کیا جاتا اس وقت تک نہ تو دھرنا جاری رہے گا۔ وزیراعظم کی ہدایت پروزیرداخلہ چودھری نثار اورپرویزرشیدلواحقین اورمظاہرین سے یک جہتی کےلیے فوری کوئٹہ پہنچے اور مذاکرات کے بعد دھرنے کو ختم کرایا۔