کراچی میں پولیس اوررینجرز کا سرچ آپریشن، کالعدم تنظیم کےکارکن اوربھتہ خوروں سمیت 70 افراد گرفتار

جمعہ 24 جنوری 2014 11:41

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) شہر میں پولیس اور رینجرز نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کر کے کالعدم تنظیم کے کارکن اور بھتہ خوروں سمیت 70 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ پولیس اور رینجرز نے لانڈھی، قائدآباد، شیر پاؤ کالونی، شاہ فیصل، مومن آباد اور پاکستان بازار سمیت مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کر کے 70 سے زاہد افراد کو حراست میں لے لیا ہے، حراست میں لئے گئے افراد میں کالعدم تنظیموں کے کارکن اور بھتہ خور شامل ہیں، گرفتار کئے گئے افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد کو تفشیش کے لئے مختلف نامعلوم مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :