Live Updates

پشاور، تحریک انصاف کا نیٹو سپلائی کیخلاف مسلسل 65ویں روز دھرنا

اتوار 26 جنوری 2014 16:12

پشاور، تحریک انصاف کا نیٹو سپلائی کیخلاف مسلسل 65ویں روز دھرنا

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء) پشاور میں تحریک انصاف کا نیٹو سپلائی کیخلاف دھرنا 65 ویں روز بھی جاری ہے۔ حیات آباد میں نیٹو سپلائی کے خلاف احتجاج کے دوران کارکنوں نے ابھی تک 40 سے زائد کنٹینرز واپس بھیج دیئے۔

(جاری ہے)

دھرنے کی جگہ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔دھرنے میں شرکت کے لیے آنے والے افراد کی تلاشی بھی لی گئی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے امریکی ڈرون حملوں کے خلاف دھرنا گزشتہ دو ماہ سے جاری ہے اس دوران کسی بھی نیٹو کنٹینر کو سرحد عبور نہیں کرنے دی جا رہی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات