گھوٹکی میں خواتین کی خریدو فروخت کا انکشاف،گینگ کے 2 افراد گرفتار

بدھ 29 جنوری 2014 13:30

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء)گھوٹکی میں پولیس نے خواتین کی خریدو فروخت میں ملوث دو ملزمان کوگرفتارکرلیا ہے جبکہ اوکاڑہ سے فروخت کے لئے لائی گئی خاتون بھی بازیاب کرالی گئی۔

(جاری ہے)

اوباڑو کے گاؤں سونو چاچڑ میں پولیس نے مکان پر چھاپہ مارکر خواتین کی خریدوفروخت میں ملوث گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ موقع سے 28سالہ خاتون اور اس کے پانچ سالہ بچے کو بازیاب کرالیاگیا۔بازیاب ہونے والی خاتون نے بتایا کہ ملزمان اسے ملازمت کا جھانسہ دے کر اوکاڑہ سے گھوٹکی لائے۔ جہاں مجھے مکان میں قید کردیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر دوافراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے تھانے میں تین ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔