پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ پر فیصلہ محفوظ، نماز جمعہ کے بعد سنایا جائےگا

جمعہ 31 جنوری 2014 11:48

پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ پر فیصلہ محفوظ، نماز جمعہ کے بعد سنایا جائےگا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) غداری مقدمے میں خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ فیصلہ نماز جمعہ کے بعد سنایا جائے گا۔اسلام آباد کی نیشنل لائبریری میں پرویز مشرف کے خلاف غداری مقدمے کی سماعت جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی عدالت نے کی۔ سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکیل انور منصور کی جانب سے آج سابق صدر کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جس پر پراسیکیوٹر اکرام شیخ نے عدالت سے استدعا کی کہ پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلے کا عدالت کو اختیارنہیں لہذا اسے مد نظر رکھتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ سے متعلق فیصلہ کیا جائے۔

انور منصور کا کہنا تھا کہ انہیں آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن اکرم شیخ کے اعتراضات پر اعتراض ہے۔

(جاری ہے)

انور منصور نے کہا کہ اکرم شیخ نے اپنے اعتراضات میں امریکی ڈاکٹر کی رائے شامل کی حالاں کہ اس ڈاکٹر نے مریض کا چیک اپ کئے بغیر ہی اپنی رائے دی۔خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کی صحت سے متعلق آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ میڈٰکل رپورٹ سے متعلق فیصلہ نماز جمعہ کے بعد سنایا جائے گا ہوسکتا ہے کہ آج کوئی حکم بھی جاری کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :