آواران‘ سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 4سیکورٹی اہلکار شہید‘2شدید زخمی

جمعہ 31 جنوری 2014 15:45

آواران‘ سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 4سیکورٹی اہلکار شہید‘2شدید ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) آواران کے علاقے میں سڑک کے کنارے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 4سیکورٹی اہلکار شہید اور2شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو آواران کے علاقے جھاو میں نامعلوم افراد نے سڑک کے کنارے نصب دھماکہ خیز مواد کے ذریعے سیکورٹی فورسز کی گشت پر مامور گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے 4اہلکار شہیدجبکہ 2زخمی ہوگئے اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی دھماکے کے بعد نامعلوم افراد نے قریبی پہاڑوں سے ایک راکٹ بھی فائر گیا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر خضدار پہنچادیا گیا۔

دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے آواران کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایسی کارروائیوں سے زلزلہ متاثرین کی مشکلات میں مزیداضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :