سندھ کے مختلف شہروں میں کریکر دھماکوں کا مقدمہ جسمم کے چیرمین سمیت 10افراد کیخلاف درج

جمعہ 31 جنوری 2014 15:47

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) اندرون سندھ میں گزشتہ روز ہونے والے کریکر دھماکوں کامقدمہ جئے سندھ متحدہ محاذ کیچیرمین سمیت 10 افرادکے خلاف درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھان سعیدآباد پولیس نے جسمم کے چیئرمین شفیع برفت اور تعلقہ سہون کے صدرنثاراوٹھوسمیت 10 ملزموں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے 2 کارکنوں مختیار اورکاشف بگھیوکوگرفتارکرلیا۔

گرفتارملزموں کے قبضے سے کریکر اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ مقدمہ میں شفیع برفت، نثار اوٹھو سمیت 8 ملزموں کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی، حیدرآباد، کوٹری، ہالا، بھٹ شاہ اور سکرنڈ روڈ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 46 کریکر دھماکے کئے گئے جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مقامی لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :