کراچی میں رینجرز اور پولیس سے مبینہ مقابلوں میں 5 ملزمان ہلاک

ہفتہ 1 فروری 2014 11:57

کراچی میں رینجرز اور پولیس سے مبینہ مقابلوں میں 5 ملزمان ہلاک

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) شہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رات گئے اتحاد ٹاؤن، لانڈھی، لیاری اور سہراب گوٹھ میں مبینہ مقابلوں کے دوران 5 ملزمان کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلدیہ کے علاقے اتحاد ٹاؤن کی محمد خان کالونی میں فائرنگ کےتبادلےمیں کالعدم جماعت کے 2 مبینہ ملزمان مارے گئے۔

رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان رینجرز ہیڈ کوارٹرز پر خود کش حملے میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

لانڈھی لیبر اسکوائر کے قریب پولیس مقابلے میں ٹارگٹ کلر صدیق عرف کمانڈو مارا گیا جس کے قبضے سے اسلحہ اور 2 دستی بم برآمد کرلئے گئے۔ ملزم پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی مختلف واردتوں میں مطلوب تھا۔ لیاری میں بھی پولیس اوررینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران علی محمد محلے میں رینجرز کی فائرنگ سے گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ کا ملزم سمیر بلوچ ہلاک ہوگیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران بغدادی، زکری محلہ، علی محمد محلہ اور جونا مسجد سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔ سہراب گوٹھ سپر ہائی وے پر بھی پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔

متعلقہ عنوان :