باکمل لوگوں کی لاجواب سروس، قومی ایئرلائن جدہ جانے والے مسافروں کا سامان کراچی پر ہی چھوڑ گئی
ہفتہ 1 فروری 2014 14:22
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کی انتظامیہ مسافروں کو لاجواب سروس فراہم کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والے 70 کے قریب مسافروں کا سامان کراچی ایئر پورٹ پر ہی چھوڑ کر جدہ پہنچ گئی۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق کراچی سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 761 صبح 500 سے زائد مسافروں کو لے کر کراچی سے جدہ پہنچی تو 70 کے قریب مسافروں کو پتہ چلا کہ ان کا سامان ہی موجود نہیں ہے، مسافروں کے شدید احتجاج کے بعد پتہ چلا کے ان کا سامان تو پی آئی اے کی انتظامیہ کراچی ایئر پورٹ ہی بھول گئی ہےجس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
پی آئی اے حکام کی جانب سے انتظآمیہ کی غفلت کے حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے تاہم پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ اب کسی دوسری فلائٹ کے ذریعے مسافروں کا سامان جدہ بھیجا جائے گا۔واضح رہے کہ چند روز قبل پی آئی اے کی انتظامیہ 115 کے قریب مسافروں کو ہی چھوڑ کر سعودی عرب پہنچ گئی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.