اگر کرکٹرز اپنے ہی ملک میں محفوظ نہیں تو پھر دوسرے ممالک سے ٹیمیں آکر یہاں کیوں کھیلیں گی ‘ عمر اکمل ، انٹر نیشنل ٹیموں کا فیصلہ درست ہے ،ٹریفک وارڈن نے پہچاننے کے باوجود منہ پر تھپڑے مارے‘ گفتگو

ہفتہ 1 فروری 2014 16:01

اگر کرکٹرز اپنے ہی ملک میں محفوظ نہیں تو پھر دوسرے ممالک سے ٹیمیں آکر ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء)کرکٹر عمر اکمل نے کہا ہے کہ اگر کرکٹرز اپنے ہی ملک میں محفوظ نہیں تو پھر دوسرے ممالک سے ٹیمیں آکر یہاں کیوں کھیلیں گی اور میرے خیال میں یہ انکا درست فیصلہ ہے ،ٹریفک وارڈن نے مجھے پہچاننے کے باوجود میرے منہ پر تھپڑ مارے اس پرحکومتی ذمہ داران کو سخت نوٹس لینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

گلبر گ میں ٹریفک وارڈن سے جھگڑے کے بعد لبرٹی تھانے میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمراکمل نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز کا رویہ بالکل بھی ٹھیک نہیں ۔

اور میں نے درخواست میں اس حوالے سے بھی لکھا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک وارڈن نے مجھے پہچاننے کے باوجود میرے منہ پر تھپڑ مارے ۔ اگر کرکٹرز اپنے ہی ملک میں محفوظ نہیں تو پھر دوسرے ممالک سے ٹیمیں یہاں آ کر کیوں کھیلیں گی اور میرے خیال میں انکا یہ فیصلہ درست ہے ۔ حکومتی ذمہ داران کو اس کا نوٹس لینا چاہیے اورانہیں سنجیدگی کہ وہ ایسے حالات میں دوسری ٹیموں کو کھلانے کے لئے کیسے پاکستان لائیں گے۔