نواحی شہر جوہی پولیس چوکی پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق ،ایک زخمی

منگل 4 فروری 2014 17:46

دادو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 فروری 2014ء) نواحی شہر جوہی پولیس چوکی پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ضلع دادو کے شہر جوہی کے مستوئی محلے میں پولیس چوکی پر تعینات اہلکاروں نے 3 مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انھوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار یونس شاہانی موقع پر ہی جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے، امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :