نیپرا نے بجلی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 1.01روپے کا اضافہ کردیا

جمعہ 7 فروری 2014 15:13

نیپرا نے بجلی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 1.01روپے کا اضافہ کردیا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) نیپرا نے بجلی ایک روپیہ ایک پیسہ فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔قیمت میں اضافہ دسمبر2013 کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں1.01روپے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں یہ اضافہ فروری کے بلوں میں وصول کریں گی۔ مجموعی طورپرچھ ارب روپے وصول کئے جائیں گے۔ نئی قیمت کا اطلاق پچاس یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والوں پر نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :