کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کیخلاف متحدہ قومی موومنٹ کا کل یوم سوگ کا اعلان

جمعہ 7 فروری 2014 18:22

کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کیخلاف متحدہ قومی موومنٹ کا کل یوم سوگ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7فروری۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ نے کل بروزہفتہ یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو میں ایم کیو ایم کے رہنما حیدرعباس رضوی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کل بروزہفتہ یوم سوگ کا اعلان کرتی ہے، ٹرانسپورٹرز اور کاروباری حضرات کل کام بند رکھیں۔حیدر عباس رضوی کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کا ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے، ایم کیوایم کے 45 کارکنان ایسے ہیں جن سے متعلق کوئی اطلاعات نہیں،ایم کیو ایم کے کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے۔

رہنماایم کیوایم حیدر عباس رضوی نے مزید کہا کہ ایم کیوایم کے 45 کارکنان ایسے ہیں جن سے متعلق کوئی اطلاعات نہیں، امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فوجی آپریشن کی گزارش کی تھی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ لاپتا کارکنان سے متعلق پتا نہیں کہ وہ زندہ ہیں یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس ہیں، 3فروری کو محمد سلیمان اور ان کے بھانجے کو پولیس اہل کاروں نے کورنگی کراسنگ سے گرفتار کیا تھا، محمد سلیمان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان پر بدترین تشدد کیا گیاتھا۔

حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کا موٴقف یہ رہا ہے کہ اگر کوئی شخص کسی جرم میں ملوث ہو تو اس کو عدالت میں پیش کیا جائے، ایم کیوایم کے نزدیک ماورائے عدالت قتل شہادت ہے۔حیدر عباس رضوی نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کا نوٹس لیں۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کی رہنما نسرین جلیل کا کہنا تھا کہ کارکن کے قتل کی ایف آئی آرمیں آئی جی سندھ شاہدحیات کو نامزد ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :