کوہستان ویڈیو اسکینڈل، پانچوں لڑکیوں کو قتل کر کے دفنا دیا گیا،مولانا دلدار احمد

ہفتہ 8 فروری 2014 12:25

کوہستان ویڈیو اسکینڈل، پانچوں لڑکیوں کو قتل کر کے دفنا دیا گیا،مولانا ..

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8فروری 2014ء) کوہستان سے تعلق رکھنے والے جے یو آئی (ف) کے رہنما اور سابق ایم پی اے مولانا دلدار احمد نے کوہستان وڈیو اسکینڈل میں نظر آنے والی پانچوں لڑکیوں کے قتل کی تصدیق کر دی۔ مولانا دلدار احمد کا کہنا تھا کہ کمیشن کے سامنے موجودہ ایم پی اے مولانا عصمت اللہ نے جھوٹ بولا تھا کہ لڑکیاں زندہ ہیں جس کا تذکرہ وہ پہلے کر چکے تھے۔

(جاری ہے)

مولانا دلدار احمد کا کہنا تھا کہ پانچوں لڑکیوں کو قتل کرنے بعد ایک دور افتادہ دشوار گزار علاقہ میں تدفین کی گئی۔ مولانا دلدار کا کہنا تھا کہ مولانا عصمت اللہ نے مکاری سے کام لیا اور کمیشن کو مطمئن کرنے کے لیے بھی غلط معلومات فراہم کیں۔ مولانا دلدار کا کہنا تھا کہ سماجی کارکن فرزانہ باری کو جو لڑکیاں زندہ دکھائی گئیں اس پر انہوں نے بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا۔