طالبان مذاکراتی کمیٹی کے مولانا سمیع الحق سے اکوڑہ خٹک میں ملاقات

پیر 10 فروری 2014 11:37

طالبان مذاکراتی کمیٹی کے مولانا سمیع الحق سے اکوڑہ خٹک میں ملاقات

اکوڑہ خٹک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) شمالی وزیرستان میں طالبان سے بات چیت کے بعد مذاکراتی کمیٹی ہیلی کاپٹر میں واپس اکوڑہ خٹک پہنچ گئی ، جہاں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے ملاقات جاری ہے، جس کے دورانپروفیسر ابراہیم اور یوسف شاہ کی طالبان سے ہونے والی مشاورت پر بریفنگ دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

طالبان مذاکراتی کمیٹی کی آج حکومتی کمیٹی سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق طالبان مذاکراتی ٹیم نے شمالی وزیرستان میں دو روز قیام کیا، جس کے دوران طالبان سیاسی شوریٰ اور اہم کمانڈر ز سے ملاقاتیں کیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی اور طالبان کے مابین ہونے والی مذاکراتوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، قوم کو خوشخبری سنائیں گے۔طالبان مذاکراتی ٹیم میں پروفیسرابراہیم اور کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر یوسف شاہ اورعبدالحسیب شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :