آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس، فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال

پیر 10 فروری 2014 20:35

آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس، فوج کے پیشہ وارانہ امور پر ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری۔2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت ہونے والی دو روزہ کورکمانڈرز کانفرنس کے پہلے روز فوج کے مختلف امورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں 169ویں ماہانہ کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس کے پہلے روزفوج کے پیشہ وارانہ امور اور سرحدوں پر سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک فوج کے سینئر افسران کو آرمی چیف نے اپنے دورہ سعودی عرب اور سعودی حکام سے ملاقات سے متعلق بھی آگاہ کیا جبکہ ملک میں امن وامان قائم کرنے کے لئے حکومت اور طالبان کی کمیٹیوں کے درمیان جاری مذاکرات اور پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :