کوہستان ویڈیو سکینڈل میں نظرآنے والی لڑکیوں کی زندہ یا مردہ بازیابی کیلئے عدالت حرکت میں آگئی

بدھ 12 فروری 2014 17:11

کوہستان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) کوہستان ویڈیو سکینڈل میں نظرآنے والی لڑکیوں کی زندہ یا مردہ بازیابی کیلئے عدالت حرکت میں آگئی ،پولیس کو لڑکیاں زندہ یا پھر لاشیں بازیاب کرنے کا حکم جبکہ ڈی پی او کوہستان نے کہا ہے کہ انہیں عدالتی احکامات نہیں ملے۔

(جاری ہے)

کوہستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ یا تو وہ لاپتہ ہونے والی 4 لڑکیوں کو 26 فروری کو عدالت میں پیش کریں یا پھر ان کی لاشیں بازیاب کرائیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سیشن جج کوہستان کی جانب سے یہ حکم قومی کمیشن برائے وقار نسواں کی جانب سے دائر پٹیشن پر جاری کیا گیا۔ڈی پی او کوہستان اکبر علی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ انہیں فی الحال کسی قسم کے عدالتی احکامات موصول نہیں ہوئے تاہم وہ ازخود اس اس کی انکوائری کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :