Live Updates

عمران خان 35پنکچر والی ٹیپ منظر عام پر لے آئیں خود کشی کرلونگا ، الزامات ثابت نہ کرسکے تو معافی مانگیں ، نجم سیٹھی

ہفتہ 15 فروری 2014 14:21

عمران خان 35پنکچر والی ٹیپ منظر عام پر لے آئیں خود کشی کرلونگا ، الزامات ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ عمران خان 35پنکچر والی ٹیپ منظر عام پر لے آئیں خود کشی کرلونگا ، الزامات ثابت نہ ہوئے تو عمران خان معافی مانگ لیں ، تنقید کر نے والے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے کردارادا کریں ، پی سی بی کے آئین کو بہتر بنانے کا فیصلہ کر چکے ہیں ، سپریم کورٹ کے تین ججز پی سی بی کا آئین بنائینگے ۔

ایک انٹرویو میں پاکستان کرکٹ بور ڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی نے کہاکہ ذکاء اشرف پی سی بی کے چیئر مین تھے وزیر اعظم سے ملنے کی ضرورت نہیں تھی 35پنکچر کے معاملے پر نجم سیٹھی نے کہاکہ عمران خان اگر وہ ٹیپ منظر عام پر لے آئیں تو خود کشی کرلونگا ورنہ وہ خود کشی کرلیں اور اگر یہ نہ کر سکیں تو معافی مانگ لیں ایک سوال کے جواب میں نجم سیٹھی نے کہاکہ سابق چیئر مین ذکاء اشرف نے رات کے اندھیرے میں اپنی مرضی کا آئین بنایا ہم اس سے بہتر کر نے جارہے ہیں اور سپریم کورٹ کے تین ججز پی سی بی کا آئین بنائینگے ۔

(جاری ہے)

ایک اورسوال کے جواب میں نجم سیٹھی نے کہاکہ عمران خان اور دیگر افراد جو ان کے خلاف غلط خبریں پھیلا رہے ہیں اس سب کولیگل نوٹس بھیج رہے ہیں نجی ٹی وی کے مطابق نجم سیٹھی نے کہاکہ وہ چارماہ سے کچھ عرصہ زائد اس عہدے پر قائم رہیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :