مذاکرات کے پل صراط سے ہمیں بہت احیتاط سے گزرنا ہو گا، مولانا سمیع الحق

ہفتہ 15 فروری 2014 14:49

مذاکرات کے پل صراط سے ہمیں بہت احیتاط سے گزرنا ہو گا، مولانا سمیع الحق

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) لاہور میں علما اور مشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے طالبان کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے مذاکرات کے پل صراط سے ہمیں بہت احیتاط سے گزرنا ہو گا۔ جماعت اسلامی کے امیر منور حسن کہتے ہیں جنگ بندی کا فیصلہ فوری طور پر ہونا چاہیے جبکہ مولانا یوسف شاہ کا کہنا ہے جنگ بندی کا اعلان ہوتے ہی امن منافی کار روائیاں بھی بند ہو جائیں گی۔

(جاری ہے)

علما اور مشائخ کنونشن سے اپنے افتتاحی خطاب میں طالبان کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا دین اسلام میں تشدد اور زبردستی کی کوئی گنجائش نہیں ہماری تقاریرمیں مصالحت کی بات ہونی چاہیے۔ جماعت اسلامی کے امیر منور حسن نے اپنے خطاب میں امریکا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا لمبے عرصے کی دہشت گردی کو ایک بٹن دبا کر ختم نہیں کیا جا سکتا۔ علما مشائخ کنونشن شروع ہونے سے پہلے طالبان کمیٹی کے اہم رکن مولانا یوسف شاہ کا کہنا تھا با قاعدہ جنگ بندی ابھی نہیں ہوئی ‫اعلان ہوتے ہی امن منافی کار روائیاں بھی بند ہو جائیں گی۔ دوسری طرف قوم کی نظریں علما مشائخ کنونشن پر لگی ہوئی ہیں جو مذاکرات کی راہ میں حائل رکاٹوں کو دور کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہے۔