دنیا کے سب سے بڑا انسانی پرچم کا ریکارڈپاکستان نے اپنے نام کر لیا

ہفتہ 15 فروری 2014 19:27

دنیا کے سب سے بڑا انسانی پرچم کا ریکارڈپاکستان نے اپنے نام کر لیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری۔2014ء) صوبائی دارلحکومت میں جاری شدید بارش اور ڑالہ باری کے دوران پاکستانیوں نے دنیا کا سب بڑاانسانی جھنڈا بناکر بنگلہ دیش کا ریکارڈ اپنے نام کر لیاہے۔ لاہورمیں نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں طلباءکی کثیر تعداد موجود تھی اور شدید بارش کے باوجود بنگلہ دیش کا ریکارڈ توڑ کر اپنے ملک کا نام روشن کرنے کیلئے پرعزم تھے۔

(جاری ہے)

نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں 29,040 شریک طلباءنے دنیا کا سب سے بڑا انسانی جھنڈا بناکر بنگلہ دیش سے ریکارڈچھین لیا۔ اِس سے قبل بنگلہ دیش کے 27,170طلباءنے پانچ منٹ اور کچھ سیکنڈ کا ریکارڈ بنایاتھا۔ریکارڈ بنتے ہی سٹیڈیم میں قرآن پاک کی تلاوت لگائی گئی جبکہ ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔اس موقع پر شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز اور وزیر کھیل رانا مشہود خان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :