جنگ بندی کیلئے تمام گروپوں سے رابطہ کر لیا، ترجمان طالبان

منگل 18 فروری 2014 14:42

جنگ بندی کیلئے تمام گروپوں سے رابطہ کر لیا، ترجمان طالبان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء) ترجمان کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے معاملے میں طالبان کے تمام حلقوں سے رابطہ ہوچکا،جلد ہی کسی نتیجے پرپہنچ جائیں گے، کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تحریک طالبان مذاکراتی عمل میں سنجیدہ ہیں،کسی فیصلے پرطالبان کے تمام حلقوں کیساتھ کسی مشکل کا سامنا نہیں ہوگا،کوئی بھی فیصلہ تحریک کے امیرکی توثیق کے بعد واجب الاطاعت ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت مہمند ایجنسی کے ساتھیوں کی وضاحت اہم ہے، شوریٰ اجلاس میں تمام معاملات کا جائزہ لیا،ایسے واقعات کی فوری روک تھام مذاکراتی عمل کی کامیابی کیلئے ضروری ہے،زیرحراست ساتھیوں کی لاشیں پھینکنے کے واقعات میں اضافہ اشتعال کاباعث ہے۔شاہداللہ شاہد کا مزید کہنا ہے کہ محبان وطن طبقات سے گزارش ہے مسئلے کوسنجیدہ بنیادپرحل کرنے میں کرداراداکریں۔

متعلقہ عنوان :