پشاور ،عسکریت پسندوں ، سیکورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ، میجر شہید، جوابی کارروائی میں 3 عسکریت پسند ہلاک

منگل 18 فروری 2014 16:53

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ میجر جہانزیب کی فائل فوٹو۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ میجر جہانزیب کی فائل فوٹو۔

پشاور(رحمت اللہ شباب.اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری۔2014ء) پشاور کی حدود میں عسکریت پسندوں ، سیکورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے،جس میں پاک فوج کا میجر شہید ہو گیا ہے جبکہ جوابی کارروائی میں 3 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ، نمائندہ اُردو پوائنٹ کو سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کا قافلہ پشاور کے نواحی علاقہ ایف آر پستاوانہ سے گزر رہا تھا جہاں‌عسکریت پسندوں‌نے قافلے پر حملہ کر دیا جس میں میجر جہانزیب موقع پر شہید ہو گئے جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 عسکریت پسند بھی ہلاک ہو گئے .