جنرل الیکٹرک کے وائس چیئرمین کی وزیر اعظم سے ملاقات ،ملک کی طویل المدت ترقی سے وابستگی پر روشنی ڈالی،ہمیں پاکستان میں اپنی موجودگی کی طویل تاریخ اور قائم کی جانے والی شراکت داری پر فخر ہے ،جان رائس

منگل 18 فروری 2014 19:31

جنرل الیکٹرک کے وائس چیئرمین کی وزیر اعظم سے ملاقات ،ملک کی طویل المدت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) وزیر ا عظم محمد نواز شریف سے جنرل الیکٹرک کے وائس چےئرمین جان رائس نے ملاقات کی جس میں پاکستان سے اپنی کمپنی کی وابستگی پر روشنی ڈالی۔جان رائس نے بجلی کی پیداوار بڑھانے،بجلی کے شعبے کی صلاحیت اور اس شعبے کی قابل ِ تجدید متبادل میں تبدیلی پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے اساسی ڈھانچے اور توانائی کے منصوبوں میں نجی اور سرکاری شعبے کے تعاون کے مواقع پر بات چیت کی ۔

پاکستان اپنے ہمہ گیر اساسی ڈھانچے کو مستحکم بنانے پر توجہ دے رہا ہے اور بجلی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے انرجی مکس کو فروغ دے رہا ہے۔اس پہلو کو ذہن میں رکھتے ہوئے رائس نے ان ملاقاتوں میں ملک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے جی ای کی طرف سے پیش کی جانے والی جدید ٹیکنالوجیز پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

جان رائس نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں اپنی موجودگی کی طویل تاریخ اور قائم کی جانے والی شراکت داری پر فخر ہے۔

ہم جدید ترین ٹیکنالوجیز کو مقامی سلوشنز کے ساتھ ملا کر اساسی ڈھانچوں کے کلیدی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں،جن سے موجودہ اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے اور ملک کی اقتصادی میں مدد ملے گی اس وقت اسلام آباد،لاہور اور کراچی میں جی ای کے تین دفاتر کام کر رہے ہیں،جنر ل الیکٹرک سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں 400 افراد کو ملازمت کے مواقع فراہم ہو تے ہیں۔

1960 کی دہائی میں جی ای، اُن اولین کمپنیوں میں شامل تھی جنھوں نے ملک میں اسٹیم اور گیس ٹربائن نصب کئے تھے۔جی ای پاور جنریشن،آئل اینڈ گیس، انرجی مینجمنٹ،ایوی ایشن،ٹرانسپورٹیشن اور صحت ِ عامہ کی دیکھ بھال کے کاروبار میں اپنی جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے توانائی کے کلیدی اور اساسی ڈھانچے کے منصوبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ جنرل الیکٹرک ،پی آئی اے کے فلیٹ انجنوں کی سروس کے لئے تیس سال سے زیادہ عرصے سے اس کی مدد کر رہی ہے اور چالیس سال سے زیادہ عرصے سے پاکستان ریلویزکے ساتھ قابلِ فخر شراکت داری چلی آ رہی ہے،جب اس کے فلیٹ میں جنرل الیکٹرک کے پہلے ریلوے انجن متعارف کرائے گئے۔

جنرل الیکٹرک نے حال ہی میں جی ای اشوکا چینج میکر ایوارڈ کے ذریعے خواتین کے لئے معاشی ترقی کے مواقع آگے بڑھانے کے لئے دو متنوع تصورات پر فنڈنگ بھی کی۔

متعلقہ عنوان :