غداری کیس، وکلا کی جانب سے ججز کے متعصب ہونیکی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بدھ 19 فروری 2014 11:47

غداری کیس، وکلا کی جانب سے ججز کے متعصب ہونیکی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) مشرف غداری کیس میں خصوصی عدالت نے وکلا کی جانب سے ججز کے متعصب ہونے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

جسٹس فیصل عر ب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کا تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔سابق صدر کے وکیل انور منصور ایڈووکیٹ نے بینچ میں شامل دو ججز کے متعصب ہونے سے متعلق درخواست پر اپنے دلائل مکمل کرلیے۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا اور سماعت جمعے تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :