ملائشیا ‘ غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاوٴن جاری‘ سینکڑوں پاکستانی گرفتار
بدھ 19 فروری 2014 13:24
کوالا لمپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء)ملائشیا حکومت کی طرف سے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف جاری کریک ڈاوٴن میں سینکڑوں پاکستانی گرفتار کر لئے گئے، ورک پرمٹ اور ویز ہ کے حامل درجنوں افراد بھی جیلوں میں بھیج دئیے گئے، 6ماہ قبل ہونے والے گرینڈ آپریشن کے دوران گرفتار کئے گئے پاکستانی تاحال جیلوں میں بند، پاکستان ہائی کمیشن کی طرف سے 200افراد کی رہائی کے اقدامات کے بے بنیاد دعوےٰ اور پاکستانی کمیونٹی کے صدر فیضان خان کے غلط بیان پر پاکستانیوں کا شدید احتجاج، وزیر اعظم نواز شریف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ‘ پاکستان ایمبیسی کے ہائی کمشنر کی کمیونٹی میں پائے جانے والے تحفظات دور کرنے اور تجاویز کیلئے پاکستانی صحافیوں کے ساتھ مشاورت، صحافی کی تجویز پر ایمرجنسی پاسپورٹ /آوٴٹ پاس کے حصول کیلئے ریزرویشن ایئر بکنگ کی شرط فوری طور پر ختم کر دی گئی، امریکہ کا ایک باشندہ گرفتار ہو جائے تو وہ چین سے نہیں بیٹھ سکتا جبکہ ہمارے سینکڑوں افراد گرفتار ہونے پر ہم کیسے خاموش بیٹھ سکتے ہیں، ہم وطنوں کی باعزت وطن واپسی اور گرفتار باشندوں کی رہائی کیلئے دن رات ایک کر رکھے ہیں، کمیونٹی ایجنٹوں کے جھانسے میں آنے کی بجائے برائے راست سفارتخانہ رابطہ کرے، ہائی کمشنر ندیم خان کی صحافیوں سے گفتگو،تفصیلات کے مطابق ملائشیا حکومت کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف 21جنوری سے جاری ملک گیر کریک ڈاوٴن میں ایجنٹوں کے ہاتھوں لٹنے والے سینکڑوں پاکستانی باشندے گرفتار کر لئے گئے ہیں جبکہ درجنوں وہ افراد بھی شامل ہیں جن کے پاس باقاعدہ ورک پرمٹ اور ویزے موجود ہیں، امیگریشن ، پولیس اور دیگر ملائشین فورس گرفتار افراد سے سامان ، لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور نقدی تک ضبط کر لیتی جبکہ جرمانہ، ایئر ٹکٹ کی رقم ادا کرنے والے باشندوں کو ملک واپس بھیجنے کی بجائے جیلوں میں ہی بند رکھا جاتا ہے،ادھر پاکستان ایمبیسی کے فرسٹ سیکرٹری مراد علی خان وزیر کے اس جھوٹے دعویٰ پر پاکستانی کمیونٹی نے سخت غم و غصہ کا اظہار کیا ہے جس میں انہوں نے 200افراد کی رہائی کے جلد اقدامات کرنے کا کہا ہے کمیونٹی نے عرفان خان کو بھی پاکستان کمیونٹی کا نام نہاد صدر قرار دیا اور کہا ہمیں نہیں معلوم انہیں کس کمیونٹی نے انہیں صدر نامزد یا منتخب کیا ہے ، کمیونٹی کا کہنا ہے کہ اگر وہ پاکستانی کمیونٹی کے صدر ہوتے تو ایمبیسی کی خوشنودی کیلئے بیان جاری کرنے کی بجائے گرفتار پاکستانیوں کی رہائی اور کمیونٹی میں پائے جانے والے اضطراب کیلئے عملی اقدامات اٹھاتے، ادھر پاکستان ہائی کمیشن کے قائم مقام ہائی کمشنر ندیم خان نے کمیونٹی میں پائے جانے والے تحفظات دور کرنے اور تجاویز کیلئے پاکستانی صحافیوں کے ساتھ خصوصی مشاورت اور تجاویز کیلئے اپنے دفتر میں ان سے میٹنگ کے دوران سفارتخانہ کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی اور کہا کہ امریکہ کا ایک باشندہ گرفتار ہو جائے تو وہ چین سے نہیں بیٹھ سکتا جبکہ ہمارے سینکڑوں افراد گرفتار ہونے پر ہم کیسے خاموش رہ سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ہم وطنوں کی باعزت وطن واپسی اور گرفتار باشندوں کی رہائی کیلئے دن رات ایک کر رکھے ہیں اور اس حوالہ سے ملائشیا حکام سے کئی ملاقاتیں اور رابطے کر چکے ہیں، ندیم خان نے مزید بتایا کہ ایمبیسی نے غیر قانونی باشندوں کی ملک واپسی کیلئے ملائشیا امیگریشن سے خصوصی معائدہ کیا ہے جس کے تحت صرف 500رنگٹ جرمانہ کے ساتھ انہیں بغیر گرفتاری کے پاکستان واپس بھیجا جائے گا، اس حوالہ سے ہم نے فیس بک پیج پر اطلاع جاری کر دی ہے ، ہائی کمشنر نے کمیونٹی سے اپیل کی کہ ایجنٹوں کے جھانسے میں آنے کی بجائے برائے راست سفارتخانہ یا کسی بھی مشکل کے حل کیلئے میرے ذاتی موبائل فون نمبر 0060123231263پر رابطہ کرے، میٹنگ میں چیئرمین پاک جرنلسٹس فورم ملائشیا اور سینئر پاکستانی صحافی نثار علی خان نے ہائی کمشنر کو آوٴٹ پاس/ ایمرجنسی پاسپورٹ کے حصول کیلئے ایئر بکنگ /ریزرویشن کی شرط ختم کرنے کی تجویز دی تاکہ کمیونٹی ایجنٹوں کے ہاتھوں مزید لٹنے اور اپنی رقم ضائع ہونے سے بچ سکے اس پر ندیم خان نے موقع پر تحریری آرڈر جاری کئے اور ایئر بکنگ، ریزرویشن کی شرط ختم کر دی۔
مزید اہم خبریں
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.