جنگ بندی کے اعلان اور اس پرعملدرآمد تک مذاکراتی عمل معطل رہے گا، رستم شاہ مہمند
بدھ 19 فروری 2014 13:50
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) طالبان کمیٹی کے رکن رستم شاہ مہمند نے کہا ہے کہ جب تک طالبان جنگ بندی کا اعلان اور اس پر عمل درآمد نہیں کرتے اس وقت تک مذاکرات کا عمل معطل رہے گا۔ذرائع کے مطابق رستم شاہ مہمند کا کہنا ہے کہ جب تک طالبان سیز فائر کا اعلان اور اس پر عمل درآمد نہیں کرتے اس وقت تک مذاکرات کا عمل معطل رہے گا، اگر طالبان جنگ بندی کا اعلان کریں اور قیدیوں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کریں تو بات آگے بڑھے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ گیند اب تحریک طالبان پاکستان کے کورٹ میں ہے، طالبان اپنی کارروائیاں بند کریں گے تو مذاکرات آگے بڑھیں گے، موجودہ صورت حال میں طالبان اور حکومتی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔(جاری ہے)
دوسری جانب حکومتی کمیٹی کے ایک اور رکن رحیم اللہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ طالبان کمیٹی سے مذاکرات ختم نہیں ہوئے، حکومتی کمیٹی کی جانب سے طالبان سے کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا، ہم نے کالعدم تحریک طالبان سے صرف مہمند ایجنسی کے واقعہ کی وضاحت طلب کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مہمند ایجنسی کے واقع پر طالبان کی وضاحت تک طالبان کمیٹی سے غیر رسمی ملاقاتیں ہو سکتی ہیں، طالبان کمانڈر ملا عمر سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔ قبل ازیں طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مذاکرات کے لئے جنگ بندی پر دونوں جانب سے عمل درآمد لازمی ہوتا ہے، مذاکرات میں ڈیڈ لاک کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لئے بھی تحقیقات ہونی چاہیئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.