لاہور میں 8 افراد کے قتل کی ابتدائی رپورٹ مکمل، 7 افراد کی موت تشدد سے ہوئی
بدھ 19 فروری 2014 15:40
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) جوہر ٹاؤن میں 8 افراد کے لرزہ خیز قتل کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی جس کے مطابق 7 افراد کی موت سر پر چوٹیں لگنے سے ہوئیں جب کہ ایک شخص کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں ملے۔لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں ایک ہی خاندان کے قتل کئے گئے 8 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا، پوسٹ مارٹم کے بعد میتوں کو گوجرانوالہ روانہ کر دیا گیا جہاں ان کی تدفین بعد نماز عصر کی جائے گی۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایک مقتول خاتون کے ہاتھ سے بال ملے ہیں، جن کے ڈی این اے ٹیسٹ سے قاتل کے تعین میں مدد ملے گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 7 افراد کی موت سر پر گہری چوٹیں لگنے سے ہوئی جب کہ آٹھویں شخص نذیر کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں ملے، نذیر کے معدے سے ملنے والے کھانے کے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔(جاری ہے)
اسسٹنٹ پروفیسرفرحت سلطانہ کے مطابق جب لاشیں اسپتال پہنچائی گئیں، تو مقتولین کی موت کو کم ازکم 15 گھنٹے گزر چکے تھے۔
مقتولین کے معدوں سے بےہوشی کی دوا ملی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دل دہلا دینے والے واقعے میں 3 معصوم بچوں، 2 خواتین اور 3 سگے بھائیوں کو قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ تمام افراد کو نذیر نامی شخص نے قتل کیا ہے جس نے بعد میں خود بھی خواب آور گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.