پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، شہباز شریف

بدھ 19 فروری 2014 16:32

پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، شہباز شریف

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے پشاور کے قریب شہید ہونے والے میجر جہانزیب عدنان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھاکہ میجر جہانزیب نے ملک و قوم کے محفوظ مستقبل کیلئے اپنی جان نچھاور کی ہے۔ انہوں نے میجر جہانزیب شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ میں زخمی ہونے والے 2 فوجی جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :