کراچی میں لیاری ایکسپریس وے پر ٹرک ندی میں جا گرا، 9 افراد جاں بحق، 4 زخمی

بدھ 19 فروری 2014 21:52

کراچی میں لیاری ایکسپریس وے پر ٹرک ندی میں جا گرا، 9 افراد جاں بحق، 4 ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19فروری۔2014ء) لیاری ایکسپریس وے پر منی ٹرک ندی میں جاگرا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے جس میں 5 بچے اور 4 خواتین شامل ہیں جب کہ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق منی ٹرک لیاری ایکسپریس وے سے لی مارکیٹ کی جانب جارہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث قابو سے باہر ہوکر جنگلہ توڑتے ہوئے لیاری ندی میں جاگرا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 5 بچے اور 4 خواتین شامل ہیں جبکہ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے، چاروں بچوں کی عمریں 4 سال سے کم تھی جن کی شناخت حارث، فاروق، انیسہ اور حور کے نام سے ہوئی جبکہ خواتین میں صفیہ، ثمرین اور نسرین شامل ہیں، تمام افراد پرانا گولیمار کے رہائشی اور تعلق کوئٹہ سے تھا۔

حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا جبکہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بھی بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :