Live Updates

عمران خان طالبان کا جاسوس ہے، عاصمہ جہانگیر

جمعہ 21 فروری 2014 12:26

عمران خان طالبان کا جاسوس ہے، عاصمہ جہانگیر

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) سپریم کورٹ بار کی سابق صدر اور سینئر قانون دان عاصمہ جہانگیر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو طالبان کا جاسوس قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ حکومت نے طالبان کے خلاف کارروائی میں تاخیر کردی، صرف سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت پر ہی کارروائی کرنا درست اقدام نہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف ایک مکمل اور بھرپور آپریشن ملکی مفاد میں ہے۔عاصمہ جہانگیر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو طالبان کا جاسوس قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی تک سیاسی نابالغ ہیں، عمران خان پہلے سیاسی طور پر بالغ ہوں جائیں پھر میرے بارے میں کوئی بات کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :