مذاکرات کی افادیت ختم ہو چکی ، فوج اب غصے میں ہے، خورشید شاہ
جمعہ 21 فروری 2014 13:00
سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) قومی اسیمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کی افادیت ختم ہو چکی ہے،مذاکرات کی سمت نظر نہ آنا ہی اسکا سب سے بڑا ثبوت ہے، تمام چیزیں گو مہ گو کی حالت میں ہیں، وزیر اعظم اور انکی ٹیم کو جلد از جلد فیصلہ کر لینا چاہئے انکو وزیر اعظم کے بجائے ایک لیڈر بن کر فیصلہ کرنا چاہئے ، میں محسوس کرتا ہوں کہ ہماری عسکری قوتیں تیش میں ہیں کہ انکے جوانوں کو دن دہاڑے بربریت کے طریقے سے شہید کیا جاتا ہے۔ سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ ان واقعات کی روکتھام کے لیے ایسے اقدامات اٹھانے پڑیں گے کہ جس سے یہ تاثر جائے کہ حکومت بھی موجود ہے اور حکومت کی رٹ بھی ہے، جس سے مقابلہ کرنا آسان نہیں ہے۔
(جاری ہے)
دہشتگرد کرمنلز ہیں اور اسلام کا روپ دھار کر کے عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے جس طرح سے انکی روش ہے یہ تو یہودی مذہب میں بھی نہیں ہوتا۔
انہوں نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ انکی کرسی کو کوئی نہیں ہلا سکتا یہ ہی وزیر اعظم رہیں گے اور وہ انکی مدد کریں گے، اگر پاکستان کی ریاست مظبوط ہو گی تو ہی وزیر اعظم رہ سکتے ہیں جبکہ تمام حالات میں مجھ سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی ہے میں نے تو کہہ دیا ہے کہ مجھے چھوڑ دیں بس آپ جو فیصلہ کریں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ عسکری قوتوں نے میرے ساتھ تو کوئی بھی رابطہ نہیں کیا مگر انکے انداز سے ان کا غصہ معلوم ہوتا ہے کہ کبھی کبھی وہ رد عمل بھی دکھا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہے، عوام بجلی، گیس اور دیگر مسائل کے باوجود عوام سڑکوں پر نہیں آ رہی ہے ، صرف امن و امان کی وجہ سے سڑکوں پر ہیں۔ انہوں نے ایران کے دبائو پر کہا کہ ہماری خارجہ کور نے واضع کر دیا ہے ایران کو کہ ہمارے کسی قسم کی بھی مداخلت یا وبستگی نہیں ہے تمام معاملات کو مل بیٹھ کر حل کیا جائے گا اگر پڑوسی ملک پر امن رہیں گے تو ہم پر امن رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.